اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنل ٹرمپ کیساتھ رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی، روسی صدر

 ٹرمپ کیساتھ رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی، روسی صدر

 ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ رابطہ کرنا کوئی غلط بات نہیں ہوگی، ٹرمپ نے بڑی ہمت کا مظاہرہ کیا، ایک بہادر آدمی کی طرح کام کیا۔ نئے صدر کی روس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے اور یوکرین بحران کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنے کی خواہش توجہ کی مستحق ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  میں خود ٹرمپ سے رابطہ کرنے میں عار محسوس نہیں کر تا،ان کے ساتھ رابطے دوبارہ شروع کرنے میں قطعا کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔

مغرب کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے سب سے بڑے ہتھیاروں کے حامل ملک روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے مطالبات مغربی سیاست دانوں کی طرف سے ایک خطرناک مہم جوئی کو ظاہر کرتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!