اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس کی مد میں 132 ارب روپے سے زائد وصول کرلئے۔ ایف بی آر نے رواں سال جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق 6نومبر تک 52لاکھ 15ہزار سے زائد ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے ہیں جو گزشتہ سال اسی مدت میں 29لاکھ 59ہزار تھے۔
ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کیساتھ 6نومبر تک 132ارب سے زائد کی ٹیکس ادائیگی ہوئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 77ارب 13کروڑ روپے تھی۔ایف بی آر کے مطابق یکم جولائی سے 6نومبر تک 6لاکھ 60ہزار نئے ریٹرن فائلرز کا اندراج ہوا، گزشتہ سال یکم جولائی سے 6نومبر تک 13لاکھ 46ہزار نئے ریٹرن فائل ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال گوشواروں میں 76فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2024 کیلئے 20لاکھ 51 ہزار 962افراد نے نل ریٹرن فائل کیا ہے جبکہ گزشتہ سال 6نومبر تک 10لاکھ 36ہزار 998نل ریٹرن فائل کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ سال مجموعی طور پر 36لاکھ 92ہزار سے زائدنل ریٹرن فائل ہوئے تھے۔
