امریکہ ، چینی صدر شی جن پھنگ سان فرانسسکو میں منعقدہ 30 ویں اپیک اقتصادی رہنما اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ لیما میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 31 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ جمہوریہ پیرو کی صدر دینا ارسیلیا بولوارٹے زگرا کی دعوت پر 13 سے 17 نومبر تک پیرو کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔
ہوا نے جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ صدر شی ریو ڈی جنیرو میں 19 ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وہ 17 سے 21 نومبر تک برازیل کے صدر لوئیز اناسیو ڈی سلوا کی دعوت پر برازیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔
