ہیڈ لائن:
چین کی درآمدی نمائش کے عالمی شرکاء نئے مواقع کی تلاش میں
جھلکیاں:
چین کی عالمی درآمدی نمائش ان دنوں شنگھائی میں منعقد ہو رہی ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں دنیا بھر کی نمایاں کمپنیاں اور صنعتی رہنما اپنی مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔ آئیے اس ویڈیو میں ان کمپنیوں کے عہدیداروں کے تاثرات جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ شنگھائی کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روئے جیکبز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، رائل فلپس
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): این گروئن برگ، نائب صدر، ہیڈ آف سولیوشن اینڈ مارکیٹنگ، کمرشل بلڈنگ سروس، گراؤنڈفوس
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گوستاف سیلفورڈ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، الیکٹا اے بی
5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): اینو رتھ ننڈے، صدر، جانسن کنٹرول ایشیا پیسفک
6۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): جیری فلٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میولکا اینکارپوریٹڈ
7۔ سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ ، شِنہوا
8۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): اینو رتھ ننڈے، صدر، جانسن کنٹرول ایشیا پیسفک
9۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): این گروئن برگ، نائب صدر، ہیڈ آف سولیوشن اینڈ مارکیٹنگ، کمرشل بلڈنگ سروس، گراؤنڈفوس
10۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی):جیری فلٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میولکا اینکارپوریٹڈ
11۔ ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): روئے جیکبز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، رائل فلپس
12۔ ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): گوستاف سیلفورڈ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، الیکٹا اے بی
13۔ سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ ، شِنہوا
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): روئے جیکبز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، رائل فلپس
"چین کی عالمی درآمدی نمائش ہر سال ہمارے لئے ایک بڑا شو ہوتی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): این گروئن برگ، نائب صدر، ہیڈ آف سولیوشن اینڈ مارکیٹنگ، کمرشل بلڈنگ سروس، گراؤنڈفوس
” اس بار یہ ایک شاندار نمائش ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): گوستاف سیلفورڈ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، الیکٹا اے بی
” مجھے عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کے لئے ایک بار پھر شنگھائی آ کر واقعی شاندار محسوس ہو رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): اینو رتھ ننڈے، صدر، جانسن کنٹرول ایشیا پیسفک
” یہ ایک بہت منفرد ایونٹ ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): جیری فلٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میولکا انکارپوریٹڈ
” یہ صرف چین کی نمائش نہیں۔ دراصل یہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے۔”
سٹینڈ اپ 1 (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ ، شِنہوا
"شنگھائی میں چین کی 7 ویں عالمی درآمدی نمائش شروع ہو چکی ہے۔
اس سال نمائش میں 150 سے زائد ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں سے منسلک افراد شریک ہیں۔
تقریباً 500 نمایاں عالمی کمپنیوں اور صنعتی رہنماؤں میں سے 300 کمپنیاں اور صنعتی رہنما یہاں آئے ہیں۔ یہاں آپ کو ان کی مصنوعات اور خدمات دیکھنے کو ملیں گی۔
چین کی عالمی درآمدی نمائش اس قدر پرکشش کیوں ہے؟
یہ شرکا کے لئے کون کون سے نئے مواقع فراہم کرتی ہے؟
آئیے اس نمائش میں ان سوالات کے جوابات تلاش کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): اینو رتھ ننڈے، صدر، جانسن کنٹرول ایشیا پیسفک
"جانسن کنٹرولز پچھلے 7 سال سے چین کی عالمی درآمدی نمائش میں شرکت کر رہا ہے۔
یہ ایک بہت منفرد ایونٹ ہے۔یہ غیر ملکی کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں آ کر وہ اپنی مصنوعات پیش کر سکتی ہیں۔
یہ نمائش مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق مسلسل ترقی کرنے کے بارے میں ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): این گروئن برگ، نائب صدر، ہیڈ آف سولیوشن اینڈ مارکیٹنگ، کمرشل بلڈنگ سروس، گراؤنڈفوس
"ہم ہر سال یہاں ایک بڑا سٹال لگاتے ہیں اور اہم فیصلہ سازوں سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ ہم یہاں ایک زبردست صلاحیت دیکھ رہے ہیں۔ چین توانائی کی بچت کے مزید بلند معیار قائم کر رہا ہے۔ ہم اس کے ساتھ اس سفر میں حصہ بننا چاہتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): جیری فلٹن، چیف ایگزیکٹو آفیسر، میولکا اینکارپوریٹڈ
” درآمدی نمائش ہمیں اپنی سٹریٹجک شراکت داری بڑھانے کا ایک اور موقع دے رہی ہے۔ یہ شراکت داری ہمیں چین میں اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد دے گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): روئے جیکبز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، رائل فلپس
"چین ہمارے لئے ایک بہت اہم منڈی ہے۔میرا خیال ہے یہ نمائش نہات اہمیت کی حامل ہے۔ آپ اس کا حجم اور اس میں دنیا بھر سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت کو ہی دیکھ لیں۔ اگر آپ چین میں فعال رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہاں آنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بھی یہاں موجود ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): گوستاف سیلفورڈ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، الیکٹا اے بی
"یہ نمائش ہمیں بہت زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔یہ عالمی کمپنیوں کے لئے چین میں سرمایہ کاری کا ایک عظیم موقع ہے۔ یہاں مصنوعی ذہانت کے ساتھ حیران کن نئی ٹیکنالوجی اور ایجادات دیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔ ہم چاہیں گے کہ اپنی مصنوعات میں اس ٹیکنالوجی کواستعمال کریں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ نمائش جدت، نئی مصنوعات کی تیاری اور دنیا کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔”
5 نومبر کو شروع ہونے والی اس 7ویں عالمی نمائش نے 129 ممالک اور خطوں سے 3500 نمائش کنندگان کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی اور نئی خدمات کی حامل 400 نئی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔
سٹینڈ اپ 2 (انگریزی): لیو یوتیان، نمائندہ ، شِنہوا
"سال 2018 میں اپنے آغاز سے ہی اس عالمی درآمدی نمائش کے ذریعے چین میں موجود نئے ترقیاتی مواقع دنیا کو پتا چلے ہیں۔ یہ گویا اعلیٰ سطح کا ایک پلیٹ فارم ہے جس میں ساری دنیا کے لوگوں کا فائدہ ہے۔”
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link