پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر...

چینی صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر شی جن پھنگ چین کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شی جن پھنگ نے جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ نئے دور میں ایک ساتھ چلنے کا درست راستہ تلاش کریں تاکہ دونوں ممالک اور وسیع تر دنیا اس سے مستفید ہوسکے۔

چینی صدر نے کہا کہ تاریخ سبق دیتی ہے کہ چین اور امریکہ کو تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان ہوتا ہے۔ مستحکم، خوشگوار اور پائیدار چین-امریکہ تعلقات دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہیں جو عالمی برادری کی امنگوں پر پورا اترتے ہیں۔

چینی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک باہمی احترام، پر امن بقائے باہمی اور قابل قبول تعاون کے اصولوں کی پاسداری کریں گے۔ مذاکرات اور روابط مضبوط بنائے جائیں گے۔ اختلافات کو مناسب انداز میں حل کیا جائے گا اور باہمی مفید تعاون کو وسعت دی جائے گی۔

علاوہ ازیں چینی نائب صدر ہان ژینگ نے جے ڈی وانس کو امریکہ کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!