چین، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں واقع شین زین اسپورٹس سینٹر کا ایک منظر۔(شِنہوا)
شین زین (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ کی سر حد کے ساتھ واقع جنوبی شہر شین زین میں رواں سال 20 کروڑ سے زائد افراد نے اس کی سرحد عبور کی جو گزشتہ برس کی نسبت 53.2 فیصد زیادہ ہے۔
شین زین جنرل اسٹیشن آف ایگزٹ اینڈ انٹری فرنٹیئر انسپکشن کا کہنا ہے کہ علاقائی داخلی اور ٹرانزٹ ویزا استثنیٰ کی پالیسیاں بہتر اور کسٹم کلیئرنس کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔اس کے سبب ہانگ کانگ ، مکاؤ اور چینی مین لینڈ کے درمیان لوگوں کی آمدروفت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جنوری سے اب تک مین لینڈ کے 6 کروڑ 50 لاکھ رہائشیوں اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے 13 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رہائشیوں کی شین زین کی سرحدی بندرگاہوں سے آمدورفت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 43 فیصد اور 57.5 فیصد زائد ہے۔
کسٹم آپریشن 2023 کے ابتدا میں دوبارہ مکمل طور پر فعال ہوا تھا جس کے سبب رواں سال یومیہ مسافروں کی تعداد کے کئی ریکارڈ بنے جبکہ موجودہ ریکارڈ 9 لاکھ 77 ہزار افراد کا ہے۔
بڑھتی سرحدی ٹریفک کے وجہ سے شین زین اسٹیشن نے کارکردگی بہتر بنانے اور بلارکاوٹ سرحدی کلیئرنس یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔
