پیر, جولائی 28, 2025
شِنہوا پاکستان سروس5 جی نیٹ ورک کا آغاز، گھانا تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کے...

5 جی نیٹ ورک کا آغاز، گھانا تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کے لئے پر عزم

ہیڈ لائن:گلوبل لنک |5 جی نیٹ ورک کا آغاز،  گھانا  تیز رفتار ڈیجیٹل ترقی کے لئے پر عزم

جھلکیاں:

گھانا میں ڈیجیٹل منتقلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے  5 جی  نیٹ ورک کا آغاز کردیا۔زراعت، صحت، تعلیم اور  پیداوار سمیت دیگر اہم شعبے اس جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوسکیں گے۔

شاٹ لسٹ:

1- شرکاء کے گروپ فوٹو کے مناظر

2- 5 جی نمائش کے مناظر

3- ساؤنڈبائٹ 1 (انگریزی): نانا آڈو دانکوا آکوفو آڈو، صدر ، گھانا

4- 5 جی نمائش کے مناظر

5- ساؤنڈبائٹ 2 (انگریزی): نانا آڈو دانکوا آکوفو آڈو، صدر ، گھانا

تفصیلی خبر:

گھانا نے ملک کی ڈیجیٹل  اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لئے جمعہ کے روز  پہلے 5 جی  نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے۔

 5جی  نیٹ ورک کی سہولت ٹیلی کمیونیکیشن سروس کمپنیوں کے ایک کنسورشیم ‘نیکسٹ جنریشن انفراکو’ نے فراہم کی ہے۔

اس کمپنی کو ملک بھر میں 5 جی اور 4جی آلات کی تنصیب کے لیے 10 سال کے خصوصی حقوق حاصل ہیں تاکہ ملک میں نیٹ ورک کی مستحکم  رسائی کو بڑھایا جا سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھانا کے صدر نانا آڈو دانکوا آکوفوآڈو نے کہا کہ 5جی نیٹ ورک کا آغاز ملک کی ڈیجیٹل نظام میں شمولیت اورمنتقلی کا ایک اہم لمحہ ہے۔

آکوفوآڈو نے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی رابطے میں ایک اہم قدم ہےجو ملک کی سوچ کو ڈیجیٹل معیشت کے مرکز کے طور پر مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی یہ سہولت ملک کے ڈیجیٹل ایجنڈا 2030 کی تکمیل میں مدد گار ثابت ہوتی ہے، جبکہ یہ افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 پر بھی پورا اترتی ہے۔

ساؤنڈبائٹ 1 (انگریزی): نانا آڈو دانکوا آکوفو-آڈو، صدر، گھانا

"ہم یہاں 5جی ٹیکنالوجی کے آغاز کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں، یہ رابطے میں ایک قدم آگے ہے،یہ ٹیکنالوجی ڈیجیٹل مرکز بننے، تیز رفتار ترقی، بہتر خدمات اور زندگی کے تمام شعبوں میں تبدیلی لانے کی ہماری سوچ کو مستحکم کرتی ہے۔

5جی ٹیکنالوجی کا ہمارے قومی منظر نامے پر  گہرا اثر پڑے گا۔  ٹیکنالوجی کی تیزرفتاری، کم سے کم وقت اور وسیع صلاحیت ہمارے ایجنڈے کو آگے بڑھائے گااس نظام سے انٹرنیٹ کے آلات، مصنوعی ذہانت اوراعداد و شمار کے تجزیے ہماری روزمرہ زندگی میں شامل ہو جائیں گے۔”

صدر نے امید ظاہر کی کہ زراعت، صحت، تعلیم اور پیداوار سمیت دیگر شعبے 5 جی  نیٹ ورک کی فراہم کردہ جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے۔

ساؤنڈبائٹ 2 (انگریزی): نانا آڈو دانکوا آکوفوآڈو، صدر ، گھانا

"5 جی صنعتی ترقی کے لیے ایک محرک ثابت ہوگی، جو  گھریلو کاروباری اداروں خصوصاً مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ایز) جو ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے کو تیز، زیادہ قابل اعتماد انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔”

اکرا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!