ہیڈ لائن: گلوبل لنک | ہانگ کانگ میں دنیا بھر سے 3 کروڑ سے زائدسیاحوں کی آمد
جھلکیاں:
رواں سال کے پہلے تین ماہ میں تقریباً 32.6 ملین سیاحوں نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا۔ چین کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 25.2 ملین ہے، جو سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہے۔
شاٹ لسٹ:
1- ہانگ کانگ کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ہانگ کانگ نے رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں تقریباً 3 کروڑ 26 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکار ڈ کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ سیاحتی بورڈ کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت تقریباً 40 فیصد زائد ہے۔
کل تعداد میں سے 2 کروڑ 52 لاکھ زائد سیاح چین کے دوسرے شہروں سے آئے، جو کہ سالانہ بنیاد پر تقریباً 35 فیصد اضافہ ہے، جبکہ دیگر مقامات سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بھی 59 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
صرف ستمبر کے مہینے میں ہانگ کانگ میں تقریباً تین کروڑ 10 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہےاور ان میں سے تقریباً نصف تعدادمیں آنے والے سیاحوں وہ تھے جنہوں نے ہانگ کانگ میں کم از کم ایک رات قیام کیاہے۔
خصوصاً جنوبی کوریا سے پہلے تین مہینوں میں آنے والے سیاحوں کی تعدادمیں 171.3 فیصد کے حیرت انگیز اضافے سے5 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔جب کہ فرانس سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 93 ہزار 700 سے زائد ہو گئی ہے، جو سالانہ بنیاد پر 73.6 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
