اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزیمبین کمپنی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں چینی منڈی تک رسائی...

زیمبین کمپنی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش میں چینی منڈی تک رسائی کی متلاشی

چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کرنے والی زیمبیا کی 9 کمپنیوں میں سے ایک گیلیز ٹرینڈز انٹرپرائز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر چھانگا نکووانی شِنہوا کو انٹرویو دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا)زیمبیا کی قیمتی پتھروں کی کان کنی، شہد کی تیاری اور دستکاری کی کمپنی چین کی وسیع منڈی تک رسائی کے لئے 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

اس سال سی آئی آئی ای میں شریک 9 زیمبین کمپنیوں میں سے ایک کمپنی گیلیز ٹرینڈز انٹرپرائز نے کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی نمائشوں میں سے ایک ہے جو متنوع شعبوں کو راغب کر رہی ہے۔ یہ نمائش بے تحاشا کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہونے کا نادر موقع ہے۔

سی آئی آئی ای میں پہلی بار شرکت کرنے والی کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر چھانگا نکووانی نے شِنہوا کو بتایا کہ چین کی منڈی بہت بڑی ہے، اسی لئے ہم ہمیشہ یہاں نمائش میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہیں۔

نکووانی نے کہا کہ کمپنی اپنی مصنوعات میں دلچسپی رکھنے والوں کے ساتھ اشتراک عمل کے فروغ اور شراکت داری کے مواقع تلاش کرنے کی خواہشمند ہے جس کا مقصد چینی منڈی میں اپنی رسائی بڑھانا ہے۔

نکووانی نے افریقہ کے کم ترقی یافتہ ممالک کے لئے تمام ٹیکسوں کے استثنیٰ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے اسے ان ملکوں کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی برآمدات میں اضافے کا باعث قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!