پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلتنزانیہ میں چینی تربیتی پروگرام بچوں کے بہتر علاج معالجہ میں معاون

تنزانیہ میں چینی تربیتی پروگرام بچوں کے بہتر علاج معالجہ میں معاون

تنزانیہ کے علاقے زینزیبار میں چینی طبی ٹیم فائبر آپٹک برونچوسکوپی کے ذریعے 5 سالہ بچے کا آپریشن کر رہی ہے۔(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)چین نے تنزانیہ کے علاقے زینزیبار میں بچوں کے علاج کی سہولیات بہتر بنانے اور بچوں کی شرح اموات کم کرنے کے لئے نیا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت اور ہونان چلڈرن ہسپتال کی میزبانی میں ہونے والا حالیہ تربیتی پروگرام زینزیبار کے مرکزی جزیرے انگوجا کے لوممبا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شروع کیا گیا ہے۔ ایک ماہ کے دورانیے کے تربیتی سیشن کی افتتاحی تقریب میں انگوجا اور پمبا جزیرے سے 50 ٹرینیز نے شرکت کی۔

زینزیبار میں چینی قونصلیٹ جنرل کے قائم مقام قونصل جنرل ژانگ منگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے علاج معالجہ کا معیار بہتر بنانا اوران کی صحت کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری اور مشن ہے۔

ژانگ نے کہا کہ بچوں کے علاج میں چین-زینزیبار تعاون نے مضبوط بنیاد رکھی ہے جس کے اچھے ابتدائی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس سے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی توجہ اور توقعات بھی ہم آہنگ ہوئیں۔

ہونان چلڈرن ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھو شوانگ چھوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال اس تربیتی پروگرام کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

زینزیبار کے نائب وزیر صحت حسن خامس حافظ نے چین کی معاونت پر بھرپور شکریہ ادا کیا جس سے بچوں کے علاج میں چین اور زینزیبار کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں پر بھی زور دیا کہ وہ سخت محنت کرتے ہوئے اس تربیتی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

ہونان چلڈرن ہسپتال 2017 سے بچوں کے علاج کی تربیت کے لئے ماہرین زینزیبار بھیج رہا ہے۔ اب تک زینزیبا ر میں 120 طبی ماہرین کو تربیت دی جا چکی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!