اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلگھانا کے 300 سے زائد طلبہ کو چینی ایمبیسڈر سکالرشپس کی فراہمی

گھانا کے 300 سے زائد طلبہ کو چینی ایمبیسڈر سکالرشپس کی فراہمی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ریژاؤ میں ریژاؤ پولی ٹیکنک کے شعبہ آرکیٹیکچرل انجینئرنگ کے ٹیچر مافینگ شنگ (بائیں سے چوتھے) گھانا کے طلبہ کو تعمیراتی مشینری کے بارے میں بتارہے ہیں۔(شِنہوا)

آکرا(شِنہوا)کھانا کے 300 سے زائد طلبہ کو چینی زبان میں مہارت حاصل کرنے پر چینی ایمبیسڈر سکالرشپ سے نوازا گیا۔

سکالرشپ حاصل کرنے والوں میں گھانا کی 3 یونیورسٹیوں میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ بنیادی اور ثانوی سکولوں کے طلبہ بھی شامل ہیں۔

ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گھانا میں چین کے سفیر ٹونگ ڈیفا نے کہا کہ چینی زبان گھانا کے طلبہ میں مقبول ہو رہی ہے، زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوان چین کے بارے میں جان رہے ہیں اور چینی زبان سیکھ کر عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔

چینی سفیرنے کہا کہ اس سکالرشپ کے قیام کا مقصد گھانا کے طلبہ کو چینی زبان اور ثقافت کو بہتر طریقے سے سیکھنے کی ترغیب دینا اور چین اور گھانا کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون میں نئی روح پھونکنا ہے۔

طلبہ نے سکالر شپ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چینی زبان کے مطالعہ سے ان میں مسلسل سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔

گھانا کی یونیورسٹی آف گھانا، یونیورسٹی آف کیپ کوسٹ اور کوامے نکرومہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے چینی زبان اور ثقافت کی تعلیم کے لئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!