پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا کی اعلیٰ معیار کی 100 مصنوعات 7 ویں سی آئی آئی...

کمبوڈیا کی اعلیٰ معیار کی 100 مصنوعات 7 ویں سی آئی آئی ای میں نمائش کے لئے پیش

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں لوگ اشیائے ضروریہ کے حصے کا دورہ کررہے ہیں- (شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)کمبوڈیا کی وزارت تجارت نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں اپنی اعلیٰ معیار کی 100 مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق نمائش کے لئے پیش کی گئی چند مصنوعات میں چاول، کاجو، سفری سامان اور بیگ، جغرافیائی معلومات کی حامل مصنوعات، شہد، کافی، خشک آم، کالی مرچ کی جڑی بوٹی سے تیار چائے، چائے کی پتی، کالی مرچ کی چٹنی، پراہوک پاؤڈر، پام شوگر، پام شوگر کینڈی، پام شوگر آرگینک سیرپ، نوڈلز اور ری سائیکل پلاسٹ شامل ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعات کی نمائش کا اہتمام ’’نیا دور، مشترکہ مستقبل‘‘ کے عنوان سے ہونے والی 7 ویں سی آئی آئی ای میں کمبوڈین نیشنل پویلین کے افتتاح کے دوران کیا گیا جس کی صدارت کمبوڈیا کے نائب وزیر تجارت نیم لی نال نے کی۔ نمائش میں 129 ملکوں اور خطوں سے لوگ شریک ہیں۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت تجارت نے 132 مربع میٹر پر کمبوڈیا کا جدید قومی پویلین قائم کیا ہے جس کا مرکزی خیال ’’تخلیقی جدت سے مستقبل کی رہنمائی،سائنس و ٹیکنالوجی سے زندگی روشن‘‘ ہے۔

وزارت تجارت نے سی آئی آئی ای میں کمرشل ایریا اور کمبوڈین نیشنل پویلین میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے لئے 11 کمبوڈین کمپنیوں کی معاونت بھی کی ہے۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر تجارت اور ترجمان پین سوویچیٹ نے کہا کہ یہ  7 واں موقع ہے کہ کمبوڈیا کی وزارت تجارت اس بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شریک ہے۔

پین سوویچیٹ نے کہا کہ نمائش کمبوڈیا اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے کا باعث ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!