پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلعوامی جمہوریہ کوریا کی سہ فریقی مشترکہ فضائی مشق کی مذمت

عوامی جمہوریہ کوریا کی سہ فریقی مشترکہ فضائی مشق کی مذمت

پیانگ یانگ، عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جارہا ہے- (شنہوا)

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فضائی مشق پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی جمہوریہ کوریا کے سٹریٹجک ہتھیار کے حالیہ تجربے کا رد عمل اور انتباہ قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دفاع پر مبنی ایٹمی صلاحیت کو تقویت دینے کی پالیسی جاری رکھے گا۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق ورکرز پارٹی آف کوریا کی مرکزی کمیٹی کے وائس ڈیپارٹمنٹ ڈائریکٹر کم یو جونگ نے اپنے بیان میں اتوار کو ہونے والی سہ فریقی مشقوں کی مذمت کی جس میں امریکہ کے بی۔1 بی سٹریٹجک بمبار طیارہ بھی شامل ہوا۔ انہوں نے اسے عوامی جمہوری کوریا کی طرف دشمن قوتوں کی انتہائی دشمنی اور خطرناک جارحانہ نوعیت کی کارروائی پر مبنی ردعمل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے اپنی جوہری قوت کی تیاری کی پالیسی کی توثیق اور عجلت کے حق میں واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی مشقوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد سے عوامی جمہوریہ کوریا اور علاقائی امن و سلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

کم یو جونگ نے اپنے بیان میں زور دیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا اپنے دفاع کے لئے جوہری قوت بڑھانے کی اپنی پالیسی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے اسے موجودہ صورتحال میں بہترین اور واحد راستہ قرار دیا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان نے 31 اکتوبر کے عوامی جمہوریہ کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے جواب میں اتوار کو مشترکہ فضائی مشق کی جس میں امریکہ کے سٹریٹجک بمبار طیارے نے بھی حصہ لیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!