اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹجرمنی کے شہر میونخ میں چینی فلم میلے سے ثقافتی تبادلوں کا...

جرمنی کے شہر میونخ میں چینی فلم میلے سے ثقافتی تبادلوں کا آغاز

چینی فلم میلے 2024 کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

برلن (شِنہوا) میونخ میں 12 واں چینی فلمی میلہ شروع ہوگیا ہے جس نے مختلف موضوعات پر فلموں کے ذریعے مقامی افراد کو چینی سینما سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی ہے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میونخ کے زیر اہتمام 2 ہفتے جاری رہنے والے اس میلے میں 21 فیچر فلمیں، تین مختصر فلمیں، دو اینیمیٹڈ فیچرز اور تین اینیمیٹڈ شارٹس پیش کئے جارہے ہیں۔

میونخ کے میئر ڈائٹر ریٹر نے چین کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الثقافتی تفہیم کے فروغ میں میلے کے کردار پر زور دیا۔ میلے کی افتتاحی شب "فائیو ہنڈرڈ مائلز ” کی نمائش ہوئی جس سے ایک شاندار فلمی پروگرام کا آغاز ہوا۔

فلموں کی نمائش کے علاوہ میلے میں فلمی صنعت اور روایتی چینی لباس ہان فو سے متعلق لیکچرز بھی ہوں گے۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میونخ میں ثقافتی سرگرمیوں کے ڈائریکٹر کانگ وائی نے بتایا کہ اس میلے کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

کانگ  کا کہنا تھا کہ سالانہ میلے کی میزبانی کے علاوہ ہم میونخ میں اپنے ماہانہ چینی فلم کلب کے توسط سے سال بھر جرمن ناظرین کو بہترین چینی فلمیں پیش کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!