امریکی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کو ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست پنسلوینیا کی عدالت ایکس کے مالک ایلون مسک ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کامقدمہ جیت گئے ہیں، عدالت نے ووٹرز کو ڈالر دینے کی مہم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین کاروباری افراد میں شامل ایلون مسک امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کیلئے ووٹرز کو 10 لاکھ ڈالر دینے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔
