منگل, اگست 19, 2025
انٹرنیشنلیورپی یونین کی حامی مایا سینڈو 54.95 فیصد ووٹ لیکر دوسری بارمالدوواکی...

یورپی یونین کی حامی مایا سینڈو 54.95 فیصد ووٹ لیکر دوسری بارمالدوواکی صدر منتخب

یورپی یونین کی حامی مایا  سینڈو54.95 فیصد ووٹ لیکر دوسری بارمالدووا کی صدر  بن گئی جبکہ ان کے حریف سابق پراسیکیوٹر جنرل الیگزینڈر اسٹوئیانوگلو45.05 فیصدووٹ لے سکے۔ مایا  سینڈو نے اپنی جیت کا  اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں اپنے ملک کی یورپی یونین میں  شمولیت کے لیے زور دیتی رہوں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  مایا سینڈو نے کہا کہ  میں مالدووا کے تمام لوگوں کی صدر ہوں گی،انتخابات میں توجہ اس بات پر تھی کہ آیا اس سابق سوویت جمہوریہ میں لوگ یورپی یونین کی حامی پالیسیوں کو جاری رکھنا چاہیں گے یا نہیں۔

انہوں نے کہا مالدووا میں بہت سے لوگ یورپی یونین میں شامل ہونے کی حمایت کرتے ہیں، جب کہ دیگر روس کے ساتھ اس کے تاریخی اور اقتصادی تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔واضح رہے 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مالدووا کی یورپی یونین کی رکنیت کی کوششوں میں تیزی آئی۔ رواں سال جون میں مالدووا نے یورپی یونین کے ساتھ رکنیت کے لیے باضابطہ بات چیت شروع کی۔

مالدووا کی حکومت روس کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے جس پر مالدووا کو یورپی یونین میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے انتخابات میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!