وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں دہشت گردی میں اضافے کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقابلہ کررہی، دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی واقعات میں اضافے ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، اب دوبارہ سے پھیلی دہشت گردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گا۔ وزیراعلی مریم نوازکی طبیعت ناسازی بارے سوال پر علی امین نے کہا کہ مریم کو اتنا فالو نہیں کرتا، آپ کو ٹینشن زیادہ ہے ان کیلئے دعاء کریں۔
