اولان باتور(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی ایک طبی ٹیم نے پیر کے روز منگولیا کے شہریوں کو مفت طبی سہولت کی فراہمی شروع کردی۔
طبی ٹیم میں چین کے اندرونی منگولیا انٹرنیشنل منگولین میڈیسن ہسپتال کے ماہر امراض قلب اور طبی ماہرین سمیت 9 ڈاکٹر شامل ہیں۔ وہ بدھ تک منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور کے سونگینوخیرخان ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال اور سٹیٹ سنٹرل فرسٹ ہسپتال میں مفت طبی معائنے کے علاوہ روایتی منگول ادویات فراہم کریں گے۔
یہ مفت طبی معائنہ منگولیا میں چینی سفارت خانے، منگولیا کی ثقافت، کھیلوں، سیاحت اور نوجوانوں کی وزارت اور چین کے اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کے دفتر اطلاعات کے اشتراک سے "فیل چائنہ” کے عنوان سے سرگرمیوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔ یہ سلسلہ پیر سے جمعرات تک جاری رہے گا۔
