بیجنگ،چین کے صدر شی جن پھنگ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے شہری ترقی اور نظم ونسق میں شہریوں کی بھرپور شرکت پر زور دیا ہے تاکہ ملکر ہم آہنگ اور خوبصورت شہر تعمیر کئے جاسکیں۔
چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شنگھائی میں نچلی سطح کے لیکچر پروگرام کے شرکا کے نام ایک جوابی خط میں کہا ہے کہ یہ تقریب تاریخی واقعات کو یاد کرنے اور پارٹی کے نئے نظریات کی وضاحت کرنے کا بامعنی طریقہ ہے۔ یہ لیکچر کے مواد اور مقررین کے ذاتی تجربات کو ملاکر شہریوں کے ساتھ پیش آنے والی مثبت تبدیلیوں کو بیان کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔
اس پروگرام کا بنیادی کام پارٹی کے نئے نظریات اور عوام پر مبنی شہر کے نظریے جیسے موضوعات پر شہریوں کو لیکچر فراہم کرنا ہے۔ مقررین میں ریٹائرڈ عہدیدار، فوجی افسران، ماہرین، اساتذہ اور رول ماڈل شامل ہوتے ہیں۔
شہروں کو عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے تعمیر کئے جانے کے اصول کو اجاگر کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ نے پروگرام کے ارکان پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عوام پر مبنی شہر کے تصور کو اپنانے اور نافذ کرنے کی ترغیب دیں۔
