اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ماحول دوست تبدیلی اور ماحولیاتی ردعمل میں پیشرفت

چین میں ماحول دوست تبدیلی اور ماحولیاتی ردعمل میں پیشرفت

چین، شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہردالیان  میں ایک آف شور ونڈ فارم دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے حالیہ برسوں میں ماحول دوست اور کم کاربن کے ہدف میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی اقدامات میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں اپنی ماحول دوست منتقلی کو تیز کیا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار وین ہوا کا کہنا ہے کہ ماحول دوست ترقی میں چین کی پیشرفت کا اظہار کئی پہلوؤں سے ہوتا ہے۔ اس ضمن میں  انہوں نے کاربن میں کمی اور اس کے مکمل خاتمے ، ایک بہتر صنعتی ڈھانچے، اور وسائل کے استعمال میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے پالیسی کا خاکہ بطور حوالہ پیش کیا۔

وین نے کہا کہ چین نے کاربن میں کمی اور اس کے مکمل خاتمے کے لئے  ’’ این پلس ون ‘‘ پالیسی خاکہ متعارف کروایا۔اس میں اعلی سطح کے ڈیزائن ، مخصوص شعبوں اور صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عملدرآمد سے متعلق 12 منصوبوں اور سائنس ، ٹیکنالوجی و مالیات جیسے شعبوں میں تعاون کے معاون مضوبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

صنعتی ڈھانچے کو بہتر بنایا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ  توانائی کا استعمال مئوثر بناتے ہوئے موجودہ منصوبوں سے کاربن اخراج میں کمی کی گئی ۔ چین نے نئے منصوبوں کے لئے توانائی اور ماحولیاتی معیارات بھی مقررکئے۔

اس موقع پر وین نے رواں سال کے آغاز سے نافذ کردہ اشیائے صرف پروگراموں کے تحت بڑے پیمانے پر سازوسامان کی بہتری اور سامان کے تبادلے کے مثبت اثرات کو خاص طور پر اجاگر کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!