ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چینی زبان کی تعلیم کا پہلا سالانہ سیمینار منعقد کیا جارہا ہے-(شِنہوا)
ادیس ابابا(شِنہو) ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چینی زبان کی تعلیم کے حوالے سے پہلا سالانہ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مشرقی افریقی ملک میں چینی زبان کی تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
چینی اور ایتھوپین زبان کے اساتذہ اور ماہرین کو اکٹھا کرنے والی اس تقریب نے ایتھوپیا میں چینی زبان کے ایک موثر تعلیمی نظام کے قیام اور اس عمل میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی۔
ایتھوپیا میں چینی سفارتخانے کی ثقافتی قونصلر ژینگ یاوے ادیس ابابا میں چینی زبان کی تعلیم کے بارے میں پہلے سالانہ سیمینار سے خطاب کررہی ہیں-(شِنہوا)
ایتھوپیا میں چینی سفارتخانے کی ثقافتی قونصلر ژینگ یاوے نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد تجربات کا تبادلہ، کامیابیاں حاصل کرنا، مسائل کو حل کرنا اور ایتھوپیا میں چینی زبان کی تعلیم کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا ہے۔
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چینی زبان کی تعلیم سے متعلق سیمینار سے ارومیا ریجنل سٹیٹ ایجوکیشن بیورو کے نائب سربراہ بلٹوسا ہرکو خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
ارومیا ریجنل سٹیٹ ایجوکیشن بیورو کے نائب سربراہ بلٹوسا ہرکو نے کہا کہ ایتھوپیا میں چینی زبان کی تعلیم مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ معاشی مواقع کھل رہے ہیں، ثقافتی تبادلے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کا تعاون فروغ پا رہا ہے۔
بلٹوسا ہرکو نے مزید کہا کہ چین کے بڑھتے ہوئے عالمی اثرورسوخ نے دنیا بھر میں چینی زبان سیکھنے اور سمجھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
