اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ، خلائی جہاز شین ژو-18 خلائی اسٹیشن سے الگ ہوگیا

چین ، خلائی جہاز شین ژو-18 خلائی اسٹیشن سے الگ ہوگیا

چین، انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔18 اور شین ژو۔ 19 کا عملہ ایک دوسرے سے گلے مل رہا ہے۔(شِنہوا)

جیوچھوان (شِنہوا) چین کے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 18 نے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے اور اس کے ذریعے خلابازیے گوانگ فو، لی کانگ اور لی گوانگ سو زمین پر واپس آ رہے ہیں۔ شین ژو۔ 18 اتوار کی سہ پہر 4 بجکر 12 منٹ پر خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شین ژو ۔18 کے عملے نے الگ ہونے سے قبل زمینی عملے کے تعاون سے خلائی اسٹیشن کے امتزاج کا تعین، تجرباتی ڈیٹا کی پروسیسنگ اور ترسیل، اور باقی سامان کی منتقلی  کےمختلف کام انجام دیئے جس کے بعد شین ژو -19 کے عملے کو حوالگی کا کام کیا۔

چین نے شین ژو-19 عملہ بردار خلائی جہاز سے 30 اکتوبر کو 3 خلا باز کائی شو ژوے ، سونگ لینگ دونگ اور وانگ ہاؤ زی خلائی اسٹیشن بھیجے تھے جو 6 کے ماہ قیام کے دوران اپنے فرائض انجام دیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!