پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاستنبول کے بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی ناشرین کی شرکت

استنبول کے بین الاقوامی کتاب میلے میں چینی ناشرین کی شرکت

ترکیہ ، استنبول میں ایک کتاب میلے کے دوران ایک شہری کتابوں کا انتخاب کررہا ہے۔(شِنہوا)

استنبول (شِنہوا) ترکیہ کے شہر استنبول میں 41 واں بین الاقوامی استنبول کتاب میلہ شروع ہوگیا جس میں شریک چینی ناشرین نے مختلف موضوعات پر کتابیں پیش کی ہیں۔

میلے کی ویب سائٹ کے مطابق رواں سال کے اس میلے میں 12 چینی ناشرین شرکت کررہے ہیں جن کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے کاپی رائٹ معاہدے متوقع ہیں۔ کتاب میلہ 10 نومبر تک جاری رہے گا۔

میلے کے افتتاحی روز چین۔ ترکیہ اشاعتی تعاون فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں چین اور ترکیہ کے اشاعتی اداروں نے شرکت کی۔

چین کے قدیم ترین پیشہ ورانہ تعلیمی ناشرین میں سے ایک ہائر ایجوکیشن پریس کے نائب سربراہ ژانگ جنگ نے شاہراہ ریشم کے ساتھ اہم ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے چین اور ترکیہ کے مابین گہری تاریخی دوستی اور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے موجودہ دور میں نئے مواقع سے متعلق آ گاہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!