اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانعازمین حج کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی...

عازمین حج کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی قرار

عازمین حج کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے والے عازمین کیلئے درخواست فارم کے ساتھ صحت سے متعلق بیان حلفی جمع کروانا لازمی ہوگا۔ حج پرروانگی سے قبل وزارت مذہبی امور کے ڈاکٹرزعازمین کامعائنہ کریں گے۔

پالیسی کے تحت درخواست گزار کو آگاہ کرنا ہوگا کہ اسے ٹی بی، کینسر اور دیگرسنگین بیماریاں نہیں، عازمین حج کو متعلقہ ڈی ایچ کیو اسپتال سے تندرستی کا سرٹیفکیٹ بھی لینا ہوگا، حج پرروانگی سے قبل وزارت مذہبی امور کے ڈاکٹرزعازمین کامعائنہ کریں گے۔ حاجی کیمپس میں موجود ڈاکٹرز کے حتمی سرٹیفکیٹ کےبعد ہی عازمین کی روانگی ہوگی۔

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور  نے کینسر، دل، جگر سمیت دیگر سنگین امراض میں مبتلا افراد کے حج پر پابندی لگارکھی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!