اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانصنعتی انقلاب،خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ

صنعتی انقلاب،خیبرپختونخوا حکومت کا اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صنعتی انقلاب کیلئے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا ایک بار پھر دیگر صوبوں پر سبقت لے گیا ہے،

خیبرپختونخوا نے صنعتی انقلاب لانے کیلئے اپنی پاور ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے انتہائی سستی بجلی فراہمی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نجی کمپنی سے باضابطہ معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت 8ارب روپے کی لاگت سے انقلابی منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کیا جائے گا،سوات میں پیدا بجلی مقامی صنعتوں اور نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ملک میں اپنی ٹرانسمیشن لائن بچھانے والا پہلا صوبہ ہو گا، اقدام سے صوبے میں توانائی و صنعتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات کے مٹلتان سے مدین تک 40کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 7ارب روپے آمدن ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!