اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکراچی، اکتوبر میں ڈینگی کے 363کیسز رپورٹ

کراچی، اکتوبر میں ڈینگی کے 363کیسز رپورٹ

کراچی میں ایک ماہ میں ڈینگی کے 363 کیس سامنے آگئے۔ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں کراچی میں ڈینگی کے 363 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صرف 31اکتوبر کو شہر میں ڈینگی کے 11کیسز سامنے آئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ضلع شرقی میں 2، وسطی سے 3،کورنگی سے 2کیسز،جنوبی اور ملیر سے بھی ڈینگی کے 2، 2کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ اکتوبر میں سندھ بھر سے ڈینگی کے 470کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال کراچی شہر میں ڈینگی کے1ہزار 746کیسز،سندھ بھر میں 2ہزار 63کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا انتقال ہوا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!