امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 26 آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ وکلا سے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔
حکومت نے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی۔
یقین ہے یہ قبضہ آج نہیں تو کل ختم ہوجائے گا۔ پوری حکومت ہی جھوٹ پر کھڑی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی یہاں اضافہ ہوا۔ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں۔ اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی ٖتنخواہ دارکا خون نچوڑا جارہا ہے۔
