اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانرواں مالی سال کے پہلے4ماہ میں ٹیکس ریونیو اہداف کےحصول میں ناکامی

رواں مالی سال کے پہلے4ماہ میں ٹیکس ریونیو اہداف کےحصول میں ناکامی

ٹیکس ریونیو اہداف کےحصول میں ناکامی کے خمیازے پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ  ہوگئی متعدد سینئر افسران کا تبادلہ کردیا گیا  ہے۔

رواں مالی سال پہلے چار ماہ میں ٹیکس ریونیو اہداف میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو لگ بھگ 191ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے جس پر ممبر  ان لینڈ ریونیو پالیسی،ممبر آپریشن ،ممبر لیگل سمیت گریڈ اٹھارہ ، بیس اور اکیس کے متعدد افسران تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔

 ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر پالیسی حامد عتیق سرور کو نیا ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن تعینات کر دیا گیا ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن میر بادشاہ خان وزیر کو تبدیل کرکے ممبر لیگل ونگ  جبکہ ساجد اللہ صدیقی کوچیف کمشنر کراچی سے تبدیل کرکےممبر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے ۔

گریڈ اکیس کے سات افسران بھی تقرر اور تبادلوں کی زد میں آئے ہیں ۔ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی،ممبر آپریشن ،ممبرلیگل سمیت گریڈ18، 20 اور 21 کےافسران تبدیل ہوگئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!