اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مینگنیز کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین میں مینگنیز کا بڑا ذخیرہ دریافت

چین  کے وسطی صوبہ ہونان کے یانگ ژو میں  ایک ملازم دریافت ہونے والی خام مینگنیز  کاربونیٹ دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

چھانگ  شا (شِنہوا)چینی ارضیاتی ماہرین نے  چین کے وسطی علاقے میں مینگنیز کا  ایک بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے جس کا تخمینہ20 کروڑ ٹن سے زائد لگایا گیا ہے۔

صوبہ ہونان کے جیوفزیکل اور جیوکیمیکل سروے انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو بتایا کہ  یانگ ژو کے چھی یانگ -لینگ لینگ طاس  میں تقریباً8 کروڑ 40 لاکھ ٹن خام  مینگنیز کا ذخیرہ پہلے ہی دریافت ہوچکا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر لیاٍؤ فینگ چھو نے کہا کہ  مینگنیز  سٹیل، نئی توانائی اور جدید مواد جیسی صنعتوں کے لیے ایک ضروری خام مال ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے چیف انجینئر شو جون وے  نے کہا کہ محققین نے طاس  میں حالیہ کھدائی  کے دوران ایک ہزار 16میٹر کی گہرائی میں  مینگنیز کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

لیاؤنے بتایا کہ چین ہر سال لاکھوں ٹن  مینگنیز استعمال کرتا ہے جس میں زیادہ تر خام مال در آ مد کیا جا تا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!