اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا پرائمری،مڈل سکول کے طلبا کے لئے معاون تعلیمی نظام کے...

چین کا پرائمری،مڈل سکول کے طلبا کے لئے معاون تعلیمی نظام کے بارے میں منصوبہ جاری

چین، شمالی تھیان جن میں طلبا مڈل سکول کے کیمپس میں چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکام ملک بھر میں پرائمری اورمڈل سکول کے طلبا کے لئے   ایک خاندان-سکول-کمیونٹی معاون تعلیمی نظام کے قیام پر غور کررہے ہیں۔

اس ضمن میں وزارت تعلیم اور وزارت شہری اموراور  ریاستی کونسل کے ماتحت بچوں اور خواتین سے متعلق قومی کمیٹی سمیت17 محکموں نے ایک عملی منصوبہ جاری کردیا ہے۔

منصوبے کے مطابق اس معاون تعلیمی نظام کا مقصد طلبا کی صحت مند اور خوشحال ترقی کو فروغ دینا ہےجس کے لیے سکولوں پر توجہ دی جائے گی، مقامی برادریوں  کو شامل کیا جائے گا اور وسائل کا استعمال کرکے ان کے روابط مضبوط بنائے جائیں گے۔

یہ منصوبہ معاون تعلیمی نظام میں مختلف متعلقہ فریقین کی ذمہ داریوں کی وضاحت کرتا ہے۔ اس میں حکومتی محکموں کو اپنی ذمہ داریاں مضبوط بنانے کی  ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ تعلیمی حکام کو متعلقہ اداروں  اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ سکول اپنے قائدانہ کردار ادا کرکے مخصوص رہنمائی فراہم کر سکیں۔

منصوبے کے تحت خاندانوں کو سائنسی تعلیمی تصورات کو اپناتے ہوئےایک مثبت اور صحت مند خاندانی ثقافت کو فروغ دینا ہوگا۔اسی دوران سکولوں کو خاندان کی تعلیم کے لیے رہنمائی فراہم کرنی چا ہئے، خاندانوں اور سکولوں کے درمیان رابطے کا ایک مضبوط نظام قائم کرنا چاہئے، اور والدین اور کمیونٹی سے فعال طور پر رائے طلب کرنی چا ہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!