اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹمالٹا میں 15 ویں چین ثقافتی سنٹر آرٹ مقابلے کی تقریب تقسیم...

مالٹا میں 15 ویں چین ثقافتی سنٹر آرٹ مقابلے کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

مالٹا کے شہر ویلیٹا میں شہری چینی زبان کی ایک کلاس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

ویلیٹا(شِنہوا)مالٹا میں چینی ثقافتی مرکز کے زیراہتمام 15 ویں چائنہ کلچرل سنٹر آرٹ مقابلے کے انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا موضوع "مالٹا اور چینی ثقافتوں کی عکاسی کرنے والا کارنیوال فلوٹ” تھا۔

مالٹا کے 6 طالب علموں نے 2 درجوں، گروپ اے (گریڈ 7-8) اور گروپ بی (گریڈ 9-10) ،میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ اس سال کے مقابلے نے شرکاء کو مالٹا کے  کارنیوال فلوٹس سے متاثر ہوکر چین اور مالٹا کے ثقافتی رنگوں میں رنگنے کی ترغیب دی۔

مالٹا کی تعلیم، کھیل، نوجوان، زبانوں اور ہیومینٹیز کی وزارت کی ڈائریکٹر سینڈرا ابیجر نے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے آرٹ مقابلے کو سراہا۔

مالٹا میں چائنہ کلچرل سنٹر کے ڈائریکٹر یوآن یوآن نے کہا کہ یہ رنگا رنگ، تصوراتی فلوٹس چین اور مالٹا کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعلقات کی علامت ہیں۔

مالٹا میں چائنہ کلچرل سنٹر اور مالٹا کی وزارت تعلیم وکھیل کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آرٹ مقابلے کا مالٹا میں طلبہ اور اساتذہ نے گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!