اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے...

چینی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات،گہرے تعاون پر زور

چینی وزیر خارجہ وانگ یی اقوام متحدہ کی 79 ویں جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمون یانگ سے مصافحہ کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے صدر فیلیمون یانگ سے ملاقات کرکے اقوام متحدہ کے ساتھ گہرے تعاون پر زور دیا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے زیادہ نمائندگی کے حامل منشور ساز ادارے کے طور پر جنرل اسمبلی ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بانی اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر چین اقوام متحدہ کے نصب العین کا حامی اور معاون رہا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کے تجویز کردہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، عالمی سلامتی اور عالمی تہذیبی اقدامات اقوام متحدہ کے نصب العین میں چین کے کردار کے بنیادی رہنما اصولوں پر مشتمل ہیں۔ ان اقدامات نے انسانیت کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل میں چین کی دانشمندی کا بھی حصہ ڈالا ہے۔

چین اپنی حاکمیت کو مستحکم کرنے،عالمی نظم و نسق کی درست سمت برقرار رکھنے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کے قیام کی غرض سے مسلسل کوششوں کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے صدر فلیمون یانگ نے کہا کہ چین نے جدیدیت میں مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو دیگر ملکوں کے لئے ایک مثال ہے۔ چین بین الاقوامی امور میں ایک مستحکم اور تعمیری قوت ہے۔ اقوام متحدہ اپنے مقصد میں چین کے بھرپور دیرینہ تعاون کو سراہتا ہے اور ایک چین کے اصول کی بھرپور پاسداری جاری رکھے گا۔

فلیمون یانگ نے کہا کہ امید ہے چین مستقبل کے معاہدوں کے نفاذ، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں میں اپنا ضروری کردار ادا کرتا رہے گا۔

فریقین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!