ہیڈ لائن: گلوبل لنک |سپین میں سیاحتی اختراعی سربراہ اجلاس 2024 میں جدید ترین سفری ٹیکنالوجی کی نمائش۔
جھلکیاں:
سیاحتی اختراعی سمٹ (ٹی آئی ایس) کا پانچواں ایڈیشن سیویل، سپین میں منعقد، 200 سے زائد کمپنیوں کی شرکت۔
نمائش میں اے آئی، سائبرسیکیورٹی، فائیو جی، بڑھتی حقیقت،اور سیاحت سے جڑی دیگراہم ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔
شاٹ لسٹ:
1- سیاحتی اختراعی سمٹ 2024 کے مناظر
تفصیلی خبر:
سیاحتی اختراعی سمٹ (ٹی آئی ایس) کا پانچواں ایڈیشن بدھ سے جمعہ تک سپین کے شہر سیویل میں منعقد ہوا، تقریب میں سفری صنعت میں استعمال ہونے والے جدید ٹیکنالوجی کے آلات کی نمائش کی گئی۔
ٹی آئی ایس 2024 نے 200 سے زائد کمپنیوں کے اپنی جانب متوجہ کیا، نمائش میں اے آئی، سائبرسیکیورٹی، فائیو جی، کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقی مناظر کو بہتر کرکے دکھانا،اور سیاحت سے جڑی دیگر اہم ٹیکنالوجیز پیش کی گئیں۔ تقریب میں 400 سے زائد ماہرین اورصنعتی رہنماوں نے 150 سے زیادہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سال کی سمٹ میں عالمی سیاحتی شعبے سے منسلک 7 ہزار سے زائد پیشہ ور افراد کی شرکت کی توقع کی گئی تھی۔
میڈرڈ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link