لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آلودگی کا باعث بنانیوالی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگرکی سموگ تدارک بارے دائر درخواستوں پرتحریری حکم جاری کردیا۔
عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف ایکشن تیز کرنے اور آلودگی کاباعث بنانیوالی فیکٹریوں کوگرانے کا حکم دیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی مانیٹرکرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔عدالت نے محکمہ سکولز سے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ کیلئے بسیں دینے اور ٹولٹن مارکیٹ بارے تفصیلی رپورٹس طلب کر لی ہیں۔
