اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں امریکی کمپنیاں اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں، صدر ایم...

چین میں امریکی کمپنیاں اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں، صدر ایم چھیم شنگھائی

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں  چھٹی چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) میں شریک افراد  پیپسی کو کے بوتھ پر قطار بنائے کھڑئے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں امریکی ایوان صنعت کے صدر ایرک ژینگ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے باوجود چین میں امریکی کمپنیاں اپنے عزم میں ثابت قدم ہیں۔ چینی منڈی میں کامیابی کے لئے طویل مدتی بنیاد پر توجہ دی جائے گی۔

شِنہوا نیوز کو ایک حالیہ انٹرویو میں ژینگ نے چین میں امریکی کمپنیوں کے دیرینہ عزم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہماری کمپنیاں چین میں چین کے لئے موجود ہیں”۔ چین کو آنے والی دہائیوں میں عالمگیریت کے عمل میں اہم قائدانہ کردار ادا کرنا ہے۔

چین کی معیشت کا 4 دہائی قبل سے موازنہ کرتے ہوئے ژینگ نے کہا کہ چین نے عالمگیریت بالخصوص عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کے بعد سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔ ہم نے چین کی اقتصادی ترقی اور اس کا باقی دنیا کے ساتھ مربوط ہونا دیکھا ہے۔

چینی منڈی میں زیادہ مسابقتی ماحول کے باوجود ژینگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین اب بھی ممکنہ طور پر دنیا میں سب سے بڑا پیداواری مرکز ہے جہاں ترقی یافتہ ماحولیاتی نظام، بنیادی شہری سہولیات، صلاحیت، ہنر اور افرادی قوت کے علاوہ صنعتکاری کی معاونت کی جاتی ہے۔ چین اگلی دہائی تک ان فوائد سے مستفید ہوتا رہے گا۔

شنگھائی میں امریکی ایوان صنعت یا ایم چھیم شنگھائی کے اب ایک ہزار کمپنیوں سے 2 ہزار 800 ارکان ہیں۔

امریکہ اور چین میں کشیدگی کے حوالے سے ژینگ نے کہا گزشتہ سال نومبر میں سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے بعد سے دونوں ملکوں نے روابط کے کئی ذرائع استوار کئے ہیں۔

ژینگ نے کہا کہ امریکی اور چینی حکومتوں کے لئے روابط اور مل کر کام کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی پالیسیاں نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون اور دنیا کے لئے بھی فائدہ مند ہوں۔

ژینگ نے کہا کہ ہم اس سال کی سی آئی آئی ای نمائش کی بھرپور تیاری جاری رکھیں گے اور ہمارا پویلین گزشتہ سال سے زیادہ بڑا ہو گا۔ ہم دنیا کو ایک بہتر تصویر دکھانا چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!