اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔زمبابوے تجارت میں 2024 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25.6 فیصد...

چین۔زمبابوے تجارت میں 2024 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25.6 فیصد اضافہ

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ایک دکاندار اپنی دکان میں اشیا ترتیب سے رکھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا)زمبابوے اور چین کے درمیان تجارت رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25.6 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

زمبابوے میں چینی سفارتخانے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا کہ زمبابوے نے 2 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیت کا سامان چین برآمد کیا اور وہاں سے 95 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرزکا سامان درآمد کیا۔ اس طرح تجارتی توازن تقریباً ایک ارب امریکی ڈالرز زمبابوے کے حق میں رہا۔

اس عرصہ کے دوران چین کو تمباکو کی برآمدات 38.3 فیصد اضافے کے ساتھ 79 کروڑ امریکی ڈالر زہوگئیں جو چین کو مجموعی برآمدات کا 40.6 فیصد ہے۔

حالیہ برسوں میں چین اور زمبابوے کے درمیان تجارت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے جو بنیادی طور پر چین کو معدنیات اور تمباکو کی برآمدات پر مبنی ہے۔

چین کو ستمبر میں ناشپاتی کی برآمد کے معاہدے کے بعد چین کو زمبابوے کی زرعی برآمدات میں بھی اضافے کی توقع ہے۔ اس سے قبل 2022 میں چین کو رسیلے میٹھے پھلوں کی برآمد کا معاہدہ بھی کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2023 میں زمبابوے کی پہلی کھیپ روانہ ہوئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!