اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے پیداواری شعبے کی بڑھوتری اکتوبر میں بحال ہوگئی

چین کے پیداواری شعبے کی بڑھوتری اکتوبر میں بحال ہوگئی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے ضلع جیمو کے شہر چھنگ ڈاؤ میں ایک ٹیکسٹائل کمپنی  کا کارکن کام میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پیداواری شعبے کی بڑھوتری مسلسل 5 ماہ کے سکڑاؤ کے بعد اکتوبر میں بحال ہوگئی۔

چین کے قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کے پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) اکتوبر میں 50.1 رہا جو ستمبر کے 49.8 سے زیادہ ہے جبکہ یہ مئی کے بعد پہلی بار 50 کی حد عبور کرگیا۔

این بی ایس کے ماہر شماریات ژاؤ چھنگے نے ان اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں چین کی معاشی صورتحال میں بہتری کا رجحان جاری رہا کیونکہ مراعاتی پالیسیوں کا ایک نیا پیکیج متعارف کرایا گیا اور موجودہ پالیسیاں بھی آہستہ آہستہ نافذ ہوئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!