اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی سفیر آسٹریلیا کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے کامیاب 10...

چینی سفیر آسٹریلیا کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے کامیاب 10 برس کے معترف

آسٹریلیا میں چینی سفیر شیاؤ چھیان (دائیں) آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے صدرمقام برسبین میں ایک سیمینار کے دوران کولن میکراس کو تحفہ دے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہوبارٹ (شِنہوا) آسٹریلیا میں چینی سفیر شیاؤ چھیان نے چین ۔ آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری سے دونوں ممالک کو ملنے والے ٹھوس فوائد کو سراہا ہے۔

جزیرہ ریاست تسمانیہ کے صدرمقام ہوبارٹ میں منعقدہ  آسٹریلیا ۔ چین اقتصادی تعاون فورم 2024 سے خطاب میں شیاؤ نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ عملی تعاون کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان شمسی توانائی ٹیکنالوجی پر تعاون عالمی ماحول دوست توانائی کے مقاصد میں ایک مثال بن گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ثقافتی اور تعلیمی تبادلے کے پروگراموں نے بھی تعلقات مستحکم کئے ہیں۔

چین اور آسٹریلیا نے 2014 میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی۔

تسمانیہ کے وزیراعظم جیریمی راکلف نے کہا کہ چین ریاست کا سب سے بڑا عالمی تجارتی شراکت دار ہے اور تسمانیہ کی برآمد شدہ مصنوعات کی پہلی منزل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں تسمانیہ سے چین کو مجموعی طور پر 1.4 ارب آسٹریلوی ڈالرز ( 92 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر) کی مصنوعات برآمد ہو ئیں جو ریاست کی مجموعی برآمدات کا 30 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!