ہیڈ لائن: گلوبل لنک | امریکی تارک وطن کا روایتی چینی طریقہ علاج کا کامیاب تجربہ
جھلکیاں:
چین میں رہنے والے امریکی تارک وطن شہری میتھیو ایرکسن نے قدیم روایتی طریقہ علاج کا تجربہ کیا۔
یہ روایتی طریقہ علاج یاؤبرادری کی مخصوص چینی دوا ہے، یہ برادری قدیم چینی طب میں بہت مہارت رکھتی ہے۔
شاٹ لسٹ:
1- ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
2- ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
3- ساؤنڈ بائٹ 3 ( چینی): لی منگ یوے ،ڈاکڑ،روایتی چینی طب ہسپتال، گونگ چھینگ یاؤ خودمختار کاؤنٹی
4- ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
5- ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
6- ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
7- ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
8- علاج کرنے کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"ہیلو ۔ میرا نام میٹ ہے۔ میرا تعلق امریکہ سے ہے۔ آج میں گونگ چھنگ شہر میں روایتی چینی طب کے ہسپتال کے سامنے ہوں۔ یہ یاؤبرادری کی مخصوص چینی دوا ہے۔
یاؤ برادرئ چین میں کئی اقلیتی گروہوں میں سے ایک ہیں جو چینی طب میں بہت ماہر ہیں۔ میں نے ان کے بارے میں بہت سی اچھی باتیں سنی ہیں۔ آج میں کچھ مختلف علاج دیکھنےاورآزمانے جا رہا ہوں۔ آئیے دیکھتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"اب میں ہسپتال کے اندر ہوں۔ میں پہلے ڈاکٹر لی سے جسم کی بنیادی جانچ کے لئے ملوں گا۔ وہ میری نبض چیک کریں گی، اورمجھے بھی جسمانی حالت کے بارے میں بتانا ہوگا۔ چلیے۔ ہیلو، ڈاکٹر لی۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 ( چینی): لی منگ یوے ،ڈاکڑ،روایتی چینی طب ہسپتال، گونگ چھینگ یاؤ خودمختار کاؤنٹی
"ہیلو، میں آپ کی کیسے مدد کر سکتی ہوں؟”
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): میتھیو ایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"میں پہلے صرف جسم کی حالت جاننا چاہتا ہوں۔ درصل میرے کچھ اہم مسائل ہیں، میرے گھٹنے اورپاؤں کئی سالوں سے ٹوٹے ہوئے ہیں، چند سالوں میں میرا وزن بھی بڑھ گیا ہے۔ سمجھنا چاہتا ہوں کہ کیا میرے جسم میں کوئی مسائل ہیں یا مجھے کسی چیز کے بارے میں زیادہ آگاہ رہنا چاہیے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"میں حجامہ کے کمرے میں پہنچ گیا ہوں، اور ڈاکٹر لی میرے جسم پر حجامہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ میں نے پہلے بھی چین اور امریکہ دونوں میں حجامہ کروائے ہیں، لیکن حالیہ برسوں میں یہ علاج نہیں کروایا، میں نے این بی اے کے کھلاڑیوں سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں کی پیٹھ پر چھوٹے گول ارغونی نشانات دیکھے ہیں۔
میں نے محسوس کیا کہ یہ علاج مغرب میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ اب میں اسے دوبارہ آزمانا چاہتا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"میں نے حجامہ کی نشست ابھی ختم کی ہے، اورفوری طورپر اثرات محسوس کر سکتا ہوں۔ مییرے خیال میں یہ کافی اچھا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): میتھیوایرکسن، چین میں مقیم امریکی باشندہ
"یہاں کے ڈاکٹروں نے میری بہت اچھی دیکھ بھال کی ہے۔ میں پچھلے چند گھنٹوں سے مختلف ٹیسٹ کروا رہا ہوں۔ میں نے ماضی میں حجامہ کروایا تھا، اور آج یہ بہت زیادہ بہتر تھا۔
مجھے پیٹھ اورکمر کی پوری حالت بہترمحسوس ہو رہی ہے۔ حجامہ کے بعد مجھے روایتی جڑی بوٹیوں سے بنی ہوئی دوا کی پڑیاں دی گئی ہیں۔ یہ دوا ڈاکٹر نے میری ہڈیوں کے انفیکشن کے لیے تجویز کی ہے۔
میں نے ڈاکٹرسےاپنی طرززندگی کی وجہ سے ہونے والے کمر کےدائمی درد کے بارے میں مزید بات کی۔ میری ٹانگوں اورگھٹنوں پر ماضی میں کچھ سرجریاں ہو چکی ہیں۔ ہم نے دن کا اختتام کچھ سوزن زنی یا ایکیو پنکچر کے ساتھ کیا۔ سچ کہوں تومیری پیٹھ بہت بہتر محسوس کر رہی ہے،
میرے پاؤں اور ٹخنوں میں ہمیشہ رہنے والے معمولی درد بھی بہتر ہیں۔ میں آج کے تجربے سے بہت خوش ہوں۔
میں مستقبل میں دوبارہ یہاں آنے یا دنیا کے کسی بھی مقام پرروایتی چینی طب تلاش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
شکریہ، یہ واقعی شاندار تھا۔”
ناننگ،چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link