گلوبل لنک | چین کے علاقے گوئیلن میں رنگا رنگ آرٹ فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔
جھلکیاں:
گوئیلن آرٹس فیسٹیول 2024چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختارعلاقے کےشہر، گوئیلن میں شروع ہوگیا۔
فیسٹیول میں ڈرامہ، فائن آرٹس اور موسیقی شامل،سوئیڈن، آسٹریلیا،سمیت چھ ممالک کے فنکاروں نے شرکت کی۔
شاٹ لسٹ:
1- فیسٹول کے مختلف مناظر
2- ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہاؤ رونگ، صدر، مرکزی ڈرامہ اکادمی
2- ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژوہونگ ژوان، چینی ڈرامہ نگار
تفصیلی خبر:
گوئیلن آرٹس فیسٹیول 2024 کا آغاز ہفتے کےروز چین کےجنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختارعلاقے کے گوئیلن میں ہوگیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں پہلے اویانگ یوچیان ڈرامہ ایوارڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ، جس کا مقصد مشہور چینی ڈرامہ نگار کی شاندار میراث کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہاؤ رونگ، صدر، مرکزی ڈرامہ اکادمی
"اس سال کے فیسٹیول میں ڈرامہ، فائن آرٹس اور موسیقی شامل ہیں۔ ہم نے نمائش اور افتتاحی تقریب میں بھرپورشرکت کی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژوہونگژوان، چینی ڈرامہ نگار
"ہمارا ڈرامہ پروفیشنل اور سمجھنے والے افراد نے دیکھا اوراسے بہت سراہا بھی گیا ہے، جو ہمیں کام کو آگے جاری رکھنے کے لئےمزید حوصلہ فراہم کرتا ہے۔”
تقریب کے تیسرے ایڈیشن نے سوئیڈن، آسٹریلیا، جنوبی کوریا، اٹلی، اور برطانیہ سمیت چھ ممالک کے فنکاروں کو متوجہ کیا ہے۔
اس سال کا یہ فیسٹیول 3 نومبر تک جاری رہے گا۔
گوئیلن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link