پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینمین لینڈ کا 1992 کے اتفاق رائے پر واپس آنے کے لئے...

مین لینڈ کا 1992 کے اتفاق رائے پر واپس آنے کے لئے تائیوان پر زور

چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں ریاستی  کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان پریس بریفنگ کے دوران سوالات کے جوابات دے رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان میں حکام پر زور دیا ہے  کہ وہ 1992 کے اتفاق رائے پر واپس آ جائیں۔ انہوں نے 32 سال قبل دونوں اطراف کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کوخطے میں امن اور استحکام کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔

ریاستی  کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بیان بدھ کے روز  تائیوان   کی مین لینڈامور کونسل  اور  اسٹریٹس ایکسچینج فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے حالیہ  بیانات کے جواب میں دیا جنہوں نے 1992 کے اتفاق رائے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے بیان کیا کہ 1992 میں مین لینڈ کی تائیوان اسٹریٹس کے ساتھ تعلقات کی ایسوسی ایشن اور تائیوان کی اسٹریٹس ایکسچینج فاؤنڈیشن  ایک اتفاق رائے پر پہنچے، جو زبانی طور پر بیان کیا گیا لیکن اسے تحریری ریکارڈ کے ساتھ حمایت حاصل تھی، یہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ دونوں جانب ایک چین کے اصول کے لیے مشترکہ عزم ہے۔

ژو نے کہا کہ 1992  کا اتفاق رائے پورے آبنائے میں تعلقات کی نوعیت  کوواضح  کرتا ہے جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ مین لینڈ اور تائیوان دونوں  ایک چین  کا حصہ ہے اور یہ تعلقات  نہ تو ریاست سے ریاست کے تعلقات اور نہ ”ایک چین، ایک تائیوان” پر مبنی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!