بیجنگ(شِنہوا)چین نے سرمایہ کاری کی پابندیوں سے متعلق حالیہ امریکی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ان رپورٹس کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی افراد اور کمپنیوں پر چین میں سیمی کنڈکٹر، کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر پابندیوں کو حتمی شکل دے دی ہے، کے جواب میں کہا کہ چین نے امریکہ سے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قانونی حقوق اور مفادات کے دفاع کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
