صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں چین کی مالی اعانت سے منعقدہ تربیتی سیشن میں عہدیدار شریک ہیں۔(شِنہوا)
موغادیشو(شِنہوا)صومالیہ کے دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے ادارے (ایس ای ایم اے) نے استعداد کار بڑھانے کی 3 روزہ تربیت کا آغاز کیا ہے، جس میں دھماکہ خیز آلات سے نمٹنے کے لئے انتظامی اور انسانی وسائل کی تربیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
صومالیہ میں چینی سفارت خانے کی مالی اعانت سے شروع کئے گئے اس اقدام کا مقصد بارودی سرنگوں اور جنگ کی بارودی باقیات کی صفائی کے عمل کے لئے اہم علاقوں میں ایس ای ایم ای کی انتظامی اور آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
تربیت میں صومالیہ کی حکومت اور وفاقی ریاستوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ای ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل داہر عبدالرحمٰن عبداللہ نے ادارے کے کام کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
