اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی چین کی بڑی منڈی تک...

تنزانیہ کی شہد تیار کرنے والی کمپنی چین کی بڑی منڈی تک رسائی کے لئے تیار

تنزانیہ فیوچر انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ کے پروڈکشن منیجر جیکسن ایمپونیلا فیکٹری میں شہد کی مصنوعات دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ کے ساحلی شہر دار السلام سے 18 کلومیٹر شمال میں واقع شہد تیار کرنے والی کمپنی کا عملہ چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔ نمائش 5 نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہوگی۔

تنزانیہ فیوچر انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ کے پروڈکشن منیجر جیکسن ایمپونیلا کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں 5 روزہ نمائش میں اپنی شہد کی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے ایک ارب 40 کروڑ انسانوں کی حامل چینی منڈی فتح کرنے کی امید ہے‘‘۔

شہد کی تیاری، پیکنگ اور فروخت کرنے والی یہ کمپنی اس سال کی سی آئی آئی ای نمائش میں حصہ لینے والی 34 تنزانین کمپنیوں میں شامل ہے جو نمائش میں شہد، زراعت کی مصنوعات، ملبوسات، دستکاری اور صنعتی سامان سمیت مختلف چیزیں پیش کریں گی۔

ایمپونیلا نے امید ظاہر کی کہ 7 ویں سی آئی آئی ای ان کی کمپنی کی شہد کی مصنوعات کی منڈی میں وسعت کا باعث بنے گی۔

ایمپونیلا نے کہا کہ چینی منڈی امریکہ اور یورپ سے زیادہ قابل رسائی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!