چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے بوژو کی پارک میں بچے پانی میں کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیشتر علاقوں میں رواں سال نومبر کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے نائب سربراہ جیا شیاؤ لونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ خاص کر شمال مشرقی، شمال مغربی، شمالی اور مشرقی علاقوں میں میں درجہ حرارت اگلے ماہ نمایاں طور پر معمول سے زیادہ ہوگا۔
جیا نے کہا کہ زیادہ درجہ حرارت، خشک موسم، آندھی اور کم بارش سے موسمیاتی خشک سالی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کچھ مشرقی اور وسطی حصوں کے ساتھ ساتھ جنوب مغرب میں صوبہ یون نان کے جنگلات اور سبزہ زار میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
جیا نے کہا کہ اندرونی منگولیا، حئی لونگ جیانگ، سنکیانگ، جیانگ سو، شنگھائی، ژے جیانگ اور ہائی نان کے صوبائی سطح کے علاقوں میں نومبر میں زیادہ بارشیں ہوں گی۔
