چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ ویڈ یو کال پر گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر عوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی اور قانون کی عملداری کے حوالے سے مصر کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
مصر کے وزیر داخلہ محمود توفیق کے ہمراہ چین کی وزارت عوامی تحفظ اور مصر کی وزارت داخلہ کے دوسرے وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وانگ شیاؤ ہونگ نے امید ظاہر کی کہ فریقین اہلکاروں کے تبا دلوں کو مستحکم کریں گے، انسداد دہشت گردی تعاون بڑھائیں گے، قانون کے نفاذ کی استعداد بہتر بنائیں گے اور بین الاقوامی جرائم کے خلاف گھیرا تنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے شہریوں کی سلامتی اور منصوبوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، کثیر جہتی امور پر روابط اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا اور ایک دوسرے کے اہم مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
مصری وزیر داخلہ محمود توفیق نے کہا کہ مصر عالمی سلامتی کے اقدام کو بھرپور سراہتا ہے۔ مصر دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ عملی تعاون مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے۔
