بیجنگ، ایئروسپیس کنٹرول سینٹر میں لی گئی تصویر میں شین ژو۔19 انسان بردار خلائی جہاز کے عملے کے ارکان نمایاں ہیں۔(شِنہوا)
جیو چھوان(شِنہوا)چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے شین ژو۔19 انسان بردار مشن کو ایک بھرپور کامیابی قرار دیا ہے۔
چین نے بدھ کو شین ژو۔19 انسان بردار خلائی مشن کے ذریعے 3 خلا نوردوں کو 6 ماہ کے مشن پر اپنے مدار کے خلائی سٹیشن روانہ کیا۔ ان میں چین کی پہلی خاتون خلائی انجینئر بھی شامل ہیں۔
سی ایم ایس اے نے کہا ہے کہ خلائی مشن کو لانگ مارچ۔2 ایف راکٹ کے ذریعے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 27 منٹ پر چین کے شمال مغربی علاقے میں جیو چھوان خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا۔
سی ایم ایس اے نے کہا کہ تجربے کے تقریباً 10 منٹ بعد شین ژو۔19 خلائی جہاز راکٹ سے الگ ہو کر اپنے متعین مدار میں داخل ہوگیا۔
شین ژو۔19 چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا 33 واں خلائی مشن ہے۔ یہ چین کے خلائی سٹیشن کی تشکیل اور پیشرفت کے دوران چوتھا انسان بردار مشن ہے۔
