جمعرات, ستمبر 11, 2025
تازہ ترینچین کےگوئی یانگ شہر سے سنگاپور کے لئے نئی براہ راست فضائی...

چین کےگوئی یانگ شہر سے سنگاپور کے لئے نئی براہ راست فضائی سروس کا اعلان

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ کے گوئی یانگ لونگ ڈونگ باؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹرمینل 3 کا اندرونی منظر۔(شِنہوا)

تھیانجن(شِنہوا)تھیانجن ائیر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ 15 نومبر کو چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کو سنگاپور سے منسلک کرنے کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

نئی فضائی سروس ائیر بس اے 320 طیارے کے ذریعے چلائی جائے گی جس کی ایک ہفتے میں آنے جانے والی چار چار  پروازیں ہوں گی۔ ہر پرواز کا دورانیہ 4 گھنٹے یا زائد ہوگا۔

یہ چین کے پہاڑی صوبے سے سنگاپور کی واحد براہ راست پرواز ہوگی جس سے چین کے جنوب مغربی علاقے میں دستیاب بین الاقوامی فضائی روٹس میں مزید اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!