اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 532کارکنان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ اے ٹی سی اسلام آباد میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ہنگامہ آرائی مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شناخت پریڈ پر بھیجے گئے پی ٹی آئی کے 532کارکنان کی ضمانتیں 20،20ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
