اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا انضباطی معائنہ رپورٹ کا جائزہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا انضباطی معائنہ رپورٹ کا جائزہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے ”20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی طرف سے شروع کردہ انضباطی معائنہ  کے تیسرے دور کی جامع رپورٹ” کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے ”20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی طرف سے شروع کردہ انضباطی معائنہ  کے تیسرے دور کی جامع رپورٹ” کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔

 سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ کا مریڈ شی جن پھنگ کے مرکزی کردار اور  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت کے تحت  معائنوں کی مرکزی امور پر توجہ برقرار رکھی گئی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

جائزہ اجلاس میں مسائل پر مبنی نکتہ نظر اپنایا گیا اور سخت اقدامات برقرار رکھے گئے۔ منظم معائنے کے لئے نئے طریقوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اعلیٰ اور نچلی سطح کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی مستحکم کی گئی۔ رشوت ستانی کی روک تھام کے لئے ان معائنوں نے مسلسل ایک ہتھیار کے طور پر کردار ادا کیا ہے۔

جائزہ اجلاس کے نتائج کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ مرکزی جماعت اور ریاستی محکموں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام مالیاتی اداروں میں پارٹی کی ساخت مضبوط ہوئی اور مختلف شعبوں میں نئی کامیابیاں حاصل کی گئیں تاہم  کچھ مسائل اب بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ معائنے میں جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا ازالہ سنجیدگی اور لگن کے ساتھ کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!